Post Views: 3
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: ((لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ يَلْتَقِيَانِ، فَيُعْرِضُ هَذَا، وَيُعْرِضُ هَذَا، وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ)).
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی مسلمان کے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔ جب دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ہے یہ اپنا منہ ادھر کر لیتا ہے اور وہ ادھر کر لیتا ہے۔ دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرتا ہے۔‘‘
[صحیح بخاري: 6077، صحیح مسلم: 2560.]
Rate this post