وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ؟ قَالَ: ((أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا، وَهُوَ خَلَقَكَ)). قُلْتُ ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ)). قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ))
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ کہ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے‘ حالانکہ وہ تیرا خالق ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ وہ تیرے ساتھ مل کر کھائیں گے۔‘‘ میں نے پھر عرض کیا کہ پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ’’پھر یہ کہ تو اپنے ہمسائے کی اہلیہ سے زنا کرے۔‘‘
[صحیح بخاري:6861، صحیح مسلم:86.]