روزے کی نیت کے حوالے سے یہ بات واضح رہے کہ نیت دراصل دل کے ارادے کا نام ہے زبان سے نیت کرنا قرآن و سنت سے ثابت نہیں ہے۔ احادیث مبارکہ میں نیت کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔ یاد رہے فرضی روزے کی نیت رات کو فجر سے پہلے پہلے کرنا ضروری ہے۔
صحیح حدیث
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَا صِيَامَ لَهُ”Urdu
Translation (اردو ترجمہ)
“جو شخص فجر سے پہلے (رات میں) روزے کی نیت نہ کر لے، اس کا کوئی روزہ نہیں (یعنی فرض روزہ ادا نہ ہوگا)۔”
Roman Urdu (رومن اردو)
“Jo shakhs Fajr se pehle (raat mein) roze ki niyat na kar le, us ka koi roza nahi.”
English Translation
“Whoever does not intend to fast before dawn (Fajr), there is no fast for him.”
Reference (حوالہ)
سنن ابی داؤد (2454)، سنن ترمذی (730)، سنن نسائی (2331)، صحیح (Sahih)
عام رائج الفاظ “وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ” ان کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں ملتا۔