عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : ” حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ “. قِيلَ : مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : ” إِذَا لَقِيتَهُ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ، وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمِّتْهُ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ، وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْهُ “. [صحيح مسلم: 2162[
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “مسلمان کے مسلمان پر چھ (6) حق ہیں۔” پوچھا گیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وہ کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو اس (مسلمان) سے ملے تو اس پر سلام کہے، اور جب وہ تجھے (کسی دعوت میں) بلائے تو پس تو اس کی دعوت قبول کرے، اور جب وہ تجھ سے مشورہ طلب کرے تو اسے اچھا مشورہ دے، اور جب اسے چھینک آئے وہ اس پر اللہ کی حمد بیان کرے تو تو اس کا جواب (یرحمك الله) سے دے، اور جب وہ بیمار ہو تو اس کی تیمار داری کر، اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے (جنازے کے) پیچھے چل۔