“جھوٹ، غیبت، فحش گفتگو اور بدکلامی سے روزے کا اجر ضائع ہو جاتا ہے”۔
عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قالَ: قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:”مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالعَمَلَ بِهِ، فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ”(صحيحُ البُخَارِيِّ: 1903)”جو شخص جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے، تو اللہ کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی حاجت نہیں۔”
عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قالَ: قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:”إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَصْخَبْ، فَإِنْ سَابَّهُ أَحَدٌ أَوْ قَاتَلَهُ، فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ، إِنِّي صَائِمٌ”(صحيحُ البُخَارِيِّ: 1904، صحيحُ مُسْلِمٍ: 1151)
“جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ فحش بات نہ کرے اور نہ ہی شور و غل کرے، اگر کوئی اس سے جھگڑا کرے یا اسے گالی دے تو وہ کہہ دے: میں روزے سے ہوں، میں روزے سے ہوں۔”
عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قالَ: قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ:”رُبَّ صَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ صِيَامِهِ إِلَّا الْجُوعُ، وَرُبَّ قَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ قِيَامِهِ إِلَّا السَّهَرُ”(سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ: 1690)
“کتنے ہی روزے دار ایسے ہیں جنہیں ان کے روزے سے سوائے بھوک کے کچھ نہیں ملتا، اور کتنے ہی قیام کرنے والے ایسے ہیں جنہیں ان کے قیام سے سوائے جاگنے کے کچھ نہیں ملتا۔”
اللَّهُمَّ وَفِّقْنَا لِتَجَنُّبِ هَذِهِ الْأَعْمَالِ، وَاحْفَظْ لَنَا أَجْرَ صِيَامِنَا وَقِيَامِنَا، آمِينَ!
اے اللہ! ہمیں ان اعمال سے بچنے کی توفیق عطا فرما، اور ہمارے روزے اور قیام کے اجر کو محفوظ فرما، آمین!”