حصہ دوم: رمضان المبارک کے مسنون اعمال
Hissa Dowm: Ramadan ul Mubarak Ke Masnoon Amaal
1. صیامِ رمضان
رمضان کے روزوں کی فضیلت
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ؓ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے گئے۔
(صحيح بخاری: 38)
2. قیامِ رمضان (تراویح)
قیامِ رمضان سے گناہوں کی معافی
مَنْ قَاَمَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
جس شخص نے ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام کیا، اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے گئے۔
(صحيح مسلم: 1779)
امام کے ساتھ قیام کی فضیلت
إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ حُسِبَ لَهُ قِيَامُ لَيْلَةٍ
جب کوئی شخص امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے اور اس کے فارغ ہونے تک ساتھ رہتا ہے، تو اس کے لیے پوری رات کا قیام شمار کیا جاتا ہے۔
(سنن ابی داؤد: 1375)
3. تلاوتِ قرآن
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔
(البقرہ: 185)
قرآن کی سفارش
الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے۔
(مسند احمد: 6626)
ایک حرف پر دس نیکیاں
لَا أَقُولُ الم حَرْفٌ، وَلَكِنْ أَلِفٌ حَرْفٌ وَلَامٌ حَرْفٌ وَمِيمٌ حَرْفٌ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں یہ نہیں کہتا کہ “الم” ایک حرف ہے، بلکہ الف، لام اور میم الگ الگ حروف ہیں (اور ہر ایک پر 10 نیکیاں ہیں)۔
(جامع ترمذی: 2910)
4. سخاوت اور صدقہ
رسول اللہ ﷺ کی بے مثال سخاوت
فَلَرَسُولُ اللَّهِ ﷺ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ المُرْسَلَةِ
رسول اللہ ﷺ رمضان میں خیر کے معاملے میں تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخی تھے۔
(صحيح بخاری: 6)
ابو طلحہ انصاری ؓ کا ایثار
لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ
تم نیکی کو ہرگز نہیں پا سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو۔
(آل عمران: 92)
5. اعتکاف اور لیلۃ القدر
لیلۃ القدر کی تلاش
تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ
لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
(صحيح بخاری: 2017)
سنتِ اعتکاف
كَانَ يَعْتَكِفُ العَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ
نبی کریم ﷺ رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف فرماتے تھے۔
(صحيح بخاری: 2026)
6. افطار کروانا
مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ
جس نے کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروایا، اسے بھی روزہ دار جتنا اجر ملے گا۔
(جامع ترمذی: 807)
ماہِ رمضان المبارک: علمی و تحقیقی مضامین مطالعہ کے لیے لنک پر کلک کریں
Ramadan-ul-Mubarak: Important Articles & Guides