(عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الْآخَرِ حَتَّى تَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ مِنْ أَجْلِ أَنْ يُحْزِنَهُ)
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم تین لوگ (ایک ساتھ) ہو تو دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر باہم سرگوشی نہ کریں ، یہاں تک کہ تم دوسرے لوگوں سے مل جاؤ، یہ بات اسے غمگین کرے گی۔‘‘
[متفق عليه، واللفظ لمسلم: 569]