عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: ((مَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنْ أَتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا، فَادْعُوا لَهُ))
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی تم سے اللہ کے نام کے ساتھ پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دو اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے نام پر تم سے سوال کرے تو اسے دے دو اور جو کوئی تم سے حسن سلوک اور احسان کرے تو اسے احسان کا بدلہ دو۔ اگر بدلہ دینے کی طاقت نہ ہو تو پھر اس کے حق میں دعا کرو۔‘‘
[البيهقي:4 /199، أبوداود: 1672]